حکومت پاکستان اپنے شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرے ،ڈینا ٹیٹس

نیویارک (انتخاب نیوز) سابق امریکی خاتون رکن کانگریس ڈینا ٹیٹس نے اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کا احترام کرے اور اپنے شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے ،جیسا کہ پاکستان آجکل تباہ کن سیلاب سے گزر رہا ہے،ایسے وقت میں ہمیں جمہوریت کے اصولوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اصرار کرنا چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی خاتون رکن کانگریس کا مزید کہنا تھا کہ جیسا کہ پاکستان آجکل تباہ کن سیلاب سے گزر رہا ہے،ایسے وقت میں ہمیں جمہوریت کے اصولوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اصرار کرنا چاہیے. پولیٹیکل سائنس کی سابق پروفیسر ڈاکٹر ڈینا ٹیٹس امریکی ریاست نواڈا کے کانگریس ڈسٹرکٹ ون سے سے رکن کانگریس و ممبر برائے کانگریس کمیٹی آن فارن آفئیرز رہ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں