قلات میں نوجوان ڈیم میں گر کر، دکی میں زخمی شخص جاں بحق

قلات، دکی (انتخاب نیوز) بلوچستان حادثات و واقعات میں 2 افراد جاں بحق۔ قلات میں اٹھارہ سالہ نوجوان جہانزیب ولد عید محمد قوم مینگل سکنہ شادیزئی کلی پندرانی ڈیم میں پھسلنے کے باعث ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، مقامی افراد نے لاش نکال لی، جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ علاوہ ازیں دکی میں بارش کی وجہ سے دیواد گرنے سے زخمی ہونے والا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حاجی حبیب اللہ تین دن قبل کلی نصرالدین بنوخیل میں وضو کے دوران دیوار گرنے سے ملبے تلے دب گیا تھا۔جسے کوئٹہ منتقل کردیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے چل بسا۔حالیہ مون سون کے دوران بارشوں سے دکی میں ابتک مجموعی طور ہر جاںبحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں