ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی ختم کردی

تونسہ شریف : مسلم لیگ (ن) کی نائب صد ر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب تک متاثرین اپنے گھرآباد نہیں ہوں گے تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ان کے نقصانات کا ازالہ ہوگا، وہ سیاست کسی کام کی نہیں وہ عوام کے کام نہ آئے، یہ سیاست کا وقت نہیں، نواز شریف نے مصیبت کے وقت سیلاب متاثرین کا ساتھ دینے کی ہدایت کی،متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ان کے نقصانات کا ازالہ ہوگا۔پیر کو تونسہ کے سیلاب متاثرہ علاقہ ٹبی قیصرانی کا دورہ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صد ر مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے کہا کہ تونسہ شریف اس وقت آئی جب پورا تونسہ سیلاب میں ڈوب گیا،سیلابی ریلے سے تونسہ میں بہت تباہی ہوئی،سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کے دکھ میں ان کے ہمراہ رہنے کی ہدایت کی ہے،مریم نواز نے کہا کہ انشاء اللہ جلد ازجلد متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، وہ اپنے گھرواپس جائیں گے،نواز شریف اورن لیگ کی جانب سے یقین دلاتی ہوں کہ جب تک متاثرین اپنے گھرآباد نہیں ہوں گے تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔،اس وقت تمام جماعتوں کو سیاست سے بالاتر ہوکر متاثرین کے بارے میں سوچنا چاہیے، سب کو آگے بڑھنا چاہیے اور مصیبت زدہ لوگوں کی امداد کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں