شوکت ترین اور محسن لغاری کی گفتگو قابل مذمت اور خوفناک ہے، رضا ربانی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین اور پنجاب کے وزیرخزانہ کی گفتگو خوفناک ہے۔اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ شوکت ترین اور محسن لغاری کی گفتگو کی مذمت کرتے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ڈی ریل کرنا قومی مفاد کے خلاف ہے، یہ شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماو¿ں کی جانب سے اپنے لیڈر کی خاطر ملک کی معیشت اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا، یہ تصور کہ ایک فرد کی خاطر پاکستان کی قربانی دی جائے فسطائیت ہے۔رضا ربانی نے کہا کہ ان کا آئی ایم ایف سے متعلق موقف نہیں بدلا لیکن قدرتی آفات کے باعث وہ خاموش ہیں، اس قدرتی آفت میں جو اقتدار کی خاطر سیاست کرے گا تاریخ اسے نہیں بھولے گی۔پی پی رہنما نے کہا کہ یہ وقت قوم کو تقسیم کرنے کا نہیں متحد کرنے کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں