فرانس، مسلمانوں کے قبرستان کورنا نے بھر دیئے

پیرس:فرانس میں کورونا وبا کے باعث مسلمانوں کے لیے مختص کردہ قبرستان میں خالی جگہ باقی نہیں بچی۔فرانس میں مسلمانوں کے جنازے کا بندوبست کرنے والی طہارا انجمن کے صدر عبدل الا صمد اکراچ کا کہنا ہے کہ عام حالات میں مسلمانوں کی میتوں کو خواہش کے مطابق بیرون ملک منتقل کیا جاتا ہے تا ہم وبا کی وجہ سے یہ عمل درآمد اب ممکن نہیں۔لیکن اب ملک میں مسلمانوں کے قبرستانوں میں مزید جگہ باقی نہیں بچی، جس کا فی الفور متبادل تلاش کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ مسلمانوں کی سینکڑوں میتیں مورگ میں رکھی گئی ہیں۔فرانس میں اسلامی کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق اس ملک میں مسلمانوں کے 100 قبرستان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں