خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع میں گاﺅں کے گاﺅں اجڑ گئے،عالمی تنظیموں سے فوری مدد کی اپیل

پشاور(انتخاب نیوز)خیبرپختونخوا کے 3 اضلاع کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث گاﺅں کے گاﺅں اجڑ گئے، جس کے بعد شدید انسانی بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا نے لوئر کوہستان، اپر کوہستان اور کولئی پالس میں نقصانات کی ابتدائی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق تینوں اضلاع کے مختلف علاقوں میں گاﺅں کے گاﺅں اجڑ گئے۔ رپورٹ کے مطابق 630گھر مکمل تباہ ہو گئے جبکہ 250 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچاہے۔رپورٹ میں اب تک 23افراد کے جاں بحق اور 10کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر زرعی زمین، مویشیوں کی ہلاکت ، کئی علاقوں کا زمینی راستہ منقطع اور پانی کی لائنیں مکمل تباہ ہو چکی ہیں۔ زمینی راستے منقطع ہونے کی وجہ سے متاثرین کو خوارک اور پانی کی شدید قلت کا سامناہے۔ابتدائی معلومات اکٹھی کرنے والی ٹیموں نے کئی روز کی مشقت کے بعد متاثرہ علاقوں کی طرف پہنچانا شروع کردیا ہے۔ پاکستان ہلال احمر خیبر پختونخوا نے ممکنہ انسانی بحران سے بچنے کے لیے دیگر فلاحی اداروں اور عالمی تنظیموں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں