بنگلادیش کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلا دیش نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے مطابق بنگلا دیش پاکستان کے سیلاب متاثرین کےلئے امداد بھیجے گا، پاکستان کے لیے کھانے اور دیگر سامان بھیجنے کا بندوبست کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔انہوںنے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے جو ہم ادا کریں گے۔
Load/Hide Comments


