نال، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم کے حصول میں خواتین کو مشکلات
نال (انتخاب نیوز) نال شہر میں ہماری با پردہ خواتین سیلاب اور بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کے پیچھے خوار ہیں، بازار میں نہ کوئی بیٹھنے کی سہولت اور نہ ہی سایہ کا، بھرے بازار میں میونسپل کمیٹی دفتر کے ایریا کالج روڈ کے کناروں اور گلیوں میں خواتین بغیر سہولت کے دھوپ اور شدید گرمی میں اپنی باری کا انتظار کرتی ہیں، نہ بیٹھنے کی جگہ اور نہ ہی پینے کے صاف پانی کی سہولت۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز کے پیسے تقسیم کرنے والے جگہوں کو تبدیل کریں اور ساتھ انہیں سختی سے حکم دیں جس جگہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز کے پیسے تقسیم ہوتے وہاں پر ایک ٹینکی پانی فراہم کریں تاکہ دور دراز علاقوں سے اے ہوے خواتین کو سہولت فراہم ہو، خدارا حکام بالا آفیسرز سے گزارش ہے ان باپردہ خواتین کے لئے کھلی جگہ پر پیسہ لینے کا انتظام کریں یہ سب ہماری خواتین ہیں ان کی عزت ہم سب کو عزیز ہیں ایک بار پھر منتخب نمائندوں ذمہ دار آفیسروں سے گذارش کرتے ہیں،ہماری ماں بہنوں کے لیئے کھلی جگہ پر پیسہ لینے کا انتظام کریں جہاں پر سب سہولتیں موجود ہوں۔


