خضدار، دھماکے میں زخمی شخص چل بسا، اوتھل سے مسخ شدہ لاش برآمد
خضدار، اوتھل (انتخاب نیوز) بلوچستان مختلف حادثات و واقعات میں ایک شخص جاں بحق، مسخ شدہ لاش برآمد۔ خضدار میں گزشتہ شب جعفرآباد یوسی کھنڈ روڈ پر دھماکے سے شدید زخمی ہونے والے ممتاز احمد غلامانی آج زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں چل بسے۔ تدفین آبائی علاقے جعفرآباد خضدار میں کردی گئی۔ علاوہ ازیں ضلع لسبیلہ کے ساحلی شہر وندر کے علاقے بریدہ کیمپ کے قریب ایدھی رضاکاروں نے سمندر سے کئی روز پرانی مسخ شدہ ایک لاش برآمد کرلی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ضلع لسبیلہ کے ساحلی شہر وندر کے علاقے بریدہ کمیپ کے قریب ایدھی رضاکاروں کو لاش کی اطلاع پر وہاں پہنچ کر سمندر سے کئی روز پرانی مسخ شدہ ایک لاش برآمد کرلی۔نعش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے رورل ہیلتھ سینٹر وندر منتقل کردیا گیا۔لاش کی شناخت نہ ہوسکی البتہ ڈاکٹروں کے مطابق متوفی کی عمر 35 سال سے 40 ہے۔ضروری کاروائی کے بعد وندر پولیس نے نعش ایدھی کے حوالے کردی جنہوں نے لاش سرد خانہ کراچی منتقل کردی۔


