اسلام آباد کو جب چاہیں بند کرسکتے ہیں،عمران خان کا دعویٰ
سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ جب چاہیں اسلام آباد کو بند کرسکتے ہیں ،جتنا مجھے ڈرانے کی کوشش کی جائے گی اتنا زور سے مقابلہ کروں گا۔ سرگودھا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ 4مہینے سے صبر کر رہے ہیں، انہیں اتنا دیوار سے نہ لگایا جائے کہ وہ قوم کے سامنے ان سارے لوگوں کی شکلیں رکھ دیں جنہوں نے مفادات کیلئے ملک کو مشکل میں ڈالا ہے۔سرگودھا ہی میں وکلا سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے وہ کبھی ان چوروں اورڈاکوو¿ں کو تسلیم نہیں کریں گے۔
Load/Hide Comments


