ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 16 اموات، 776 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد :ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 16 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 753 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 35101 تک جاپہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 267 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 234 اور پنجاب میں 214 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 27، اسلام آباد 6، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر ممیں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں