سبی، منافع خور عوام کا خون چوسنے لگے، اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

سبی (انتخاب نیوز) ایک طرف مہنگائی دوسری طرف اللہ کی جانب سے بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریاں تیسری طرف تاجروں نے عوام کا خون چوسنا شروع کر رکھا ہے سبی وگردونواح میں پیٹرول بھی نایاب ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک طرف مہنگائی دوسری طرف اللہ کی جانب سے بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریاں تیسری طرف تاجروں نے عوام کا خون چوسنا شروع کر رکھا ہے سبی وگردونواح میں پیٹرول بھی نایاب ہوگا سبی وگردونواح میں مہنگائی کاطوفان آجانے سے عوام شدید مالی بحران شکار ہوگئی سبی میں ٹماٹر400روپے کلو آلو60 روپے توری 200 روپے کیرا 200 روپے پالک 100 روپے کریلا 220 روپے مرغی کا گوشت ناپید بکرے کا گوشت 1300 روپے گائے کا گوشت 650روپے کلو فروخت ہورہا ہے اسی طرح گیس فروٹ کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں سبی وگردونواح میں پیٹرول بھی نایاب ہوچکا ہے چند ایک منی پیٹرول پمپس پر ایرانی پیٹرول انتہائی مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے سبی کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے کمشنر سبی ڈویژن وڈپٹی کمشنر سبی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا سبی میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں