اے این ایف کی کارروائی ،بلوچستان سے 1 ٹن منشیات کی پنجاب اسمگلنگ ناکام
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد میں کارروائی کے دوران 1 ٹن سے زائد منشیات برآمد کر لی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ منشیات ریفریجریٹر کنٹینرز میں بلوچستان سے پنجاب اسمگل کی جا رہی تھی۔اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بین الصوبائی اسمگلرز گروپ کے 2 کارندے گرفتار ہوئے ہیں۔اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برا?مد کرلیاے این ایف کی جانب سے تفصیل بتائی گئی ہے کہ برا?مد شدہ منشیات میں 1020 کلو چرس اور 28 کلو 800 گرام ہیروئن شامل ہے۔اے این ایف حکام نے ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Load/Hide Comments


