دبئی ایشیا T-20 کپ، بھارت کا 7 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ بھارت نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے، ویرات کوہلی60 رنز بناکر نمایاں رہے۔ روہت شرما اور کے ایل راہول 28، 28، سوریا کمار یادیو 13، رشبھ پنٹ 14 اور ہاردک پانڈیا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2، محمد نواز، حارث رؤف اور محمد حسنین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ کچھ وقفے کے بعد پاکستان اپنی بیٹنگ کا آغاز کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں