نیویارک میں پولیو کیس سامنے آنے کے بعد خوف کے سائے
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) نیویارک میں پولیو کیس سامنے آنے کے بعد خوف کے سائے ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق برٹنی اسٹرک لینڈ نے جب سنا کہ امریکا میں تقریبا ایک دہائی بعد پولیو کا کیس سامنے آیا ہے تو انتہائی خوف زدہ ہو گئیں جب کہ 33 سالہ خاتون کو مستقل معذوری میں مبتلا کرنے والی بیماری کے خلاف مدافعت کرنے والی ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔ویکسین لگوانے کے بعد ڈیزائنر نے بتایامیری والدہ اینٹی ویکسیر تھیں، اس لیے مجھے معلوم ہوا کہ مجھے بچپن میں کبھی پولیو ویکسین نہیں لگائی گئی۔اسٹرک لینڈ نے کہا کہ یہ جاننا بہت خوفناک ہے، آپ کو نہیں لگتا کہ یہاں یہ ہونے والا ہے اور پھر کچھ لوگوں کو ویکسین نہیں لگائی جاتی اور اب ہم سب اس خطرے سے دوچار ہیں۔
Load/Hide Comments


