شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن،5 اہلکارجاںبحق، 4 مشتبہ افراد ہلاک

راولپنڈی(انتخاب نیوز)شمالی وزیرستان کے ضلع بویا میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جہاں مشتبہ افراد سے مقابلے میں 5 اہلکار جاںبحق ہو گئے جبکہ 4 مشتبہ افراد ہلاک ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے ضلع بویا میں آپریشن کیا جہاں مشتبہ افراد سے مقابلہ ہو گیا، فائرنگ میں سکیورٹی فورسز کے 5 اہلکارجاںبحق ہو گئے جبکہ جوابی فائرنگ میں 4 مشتبہ افراد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے مشتبہ افراد سے اسلحہ و گولہ بارود برامد ہوا ، مشتبہ افرادسکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاںبحق اہلکاروں میں وانا کے رہائشی 26 سالہ کیپٹن عبدالولی ، ایبٹ آباد کے رہنے والے 45 سالہ نائب صوبیدار نواز، سرگودھا کے رہنے والے 34 سالہ حوالدار غلام علی ، میانوالی کے رہائشی 33 سالہ لانس نائیک الیاس اور میانوالی کے 29 سالہ سپاہی ظفر اللہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں