پیپلز پارٹی رہنما نفیسہ شاہ کی حلقے میں آمد، سیلاب متاثرین نے چور، چور کے نعروں میں واپس بھیج دیا

خیرپور(انتخاب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کی اپنے حلقے میں آمد پر سیلاب متاثرین نے ان کی گاڑی کا گھیراو¿ کر لیا، سیلاب متاثرین کے احتجاج کے باعث نفیسہ شاہ واپس جانے پر مجبور ہو گئیں۔پیپلز پارٹی کی رہنما گزشتہ روز علاقے کا دورہ کرنے کیلئے پہنچیں ، جہاں سیلاب متاثرین نے رکن قومی اسمبلی کی گاڑی کا گھیراو¿ کرلیا، مظاہرین کا کہنا تھاکہ ہم سڑکوں پربال بچوں سمیت کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، کھانا پینا نہیں فراہم کیا جارہا نہ ہی ٹینٹ ملے ہیں،مظاہرین کے احتجاج پر نفیسہ شاہ گاڑی میں چپ چاپ بیٹھ کر واپس روانہ ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں