حب ندی سے پانی میں ڈوبی ایک اور نامعلوم شخص کی نعش برآمد،اسپتال منتقل
حب(نمائندہ انتخاب) ساکران کے قریب حب ندی سے پانی میں ڈوبی ایک اور نامعلوم شخص کی نعش برآمد ،اسپتال منتقل کردیا گیا ،24گھنٹوں میں حب ندی سے ملنے والی نعشوں کی تعداد 2ہو گئی اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق حب کے نواحی علاقہ ساکران کے قریب ناردرن بائی پاس سے متصل مائی گاڑی کے قریب حب ندی کے پانی میں ڈوبی ہوئی ایک اور نامعلوم شخص کی نعش برآمد کرلی گئی جسے حب اسپتال منتقل کریا گیا تاہم متوفی کی شناخت نہ ہو سکی اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ساکران سے متصل مائی گاڑھی کے نزدیک حب ندی سے ڈوبی ہوئی ملنے والی نعشوں کی تعداد 2ہوگئی ہے۔
Load/Hide Comments


