سکھر بیراج کے 2 گیٹ ناکارہ ہوگئے، سیلاب کے دوران کھل نہ سکے
سکھر (انتخاب نیوز) سکھر بیراج کے 2 گیٹ ناکارہ ہو گئے ہیں، بڑے سیلاب کے دوران گیٹ ہی کھل نہ سکے۔ سکھر بیراج کے 2 گیٹ ناکارہ ہوگئے، گیٹ نمبر 4 اور گیٹ نمبر 6 کوششوں کے باوجود کھل نہ سکے۔ ذرائع نے بتایاکہ گیٹ نہ کھلنے پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کی صورت میں بڑا نقصان ہوسکتا تھا اور گیٹ بند ہونے کے باعث پانی کے اخراج میں دشواری کا سامنا ہوا۔
Load/Hide Comments


