تربت‘ لاپتہ طالب علم کی لاش برآمد

تربت(نمائندہ انتخاب) لاپتہ طالب علم کی لاش برآمد،اطلاع کے مطابق گزشتہ روز دشت سے تعلق رکھنے والے ماڈل ہائی سکول تربت میں جماعت دہم کے طالب علم عبداللہ ولد محمد سکنہ جمک بل نگور اپنے گھر سے نکل کر موٹر سائیکل کے ذریعے کاشاپ جاتے ہوئے راستے میں لاپتہ ہوا جس کی لاش اگلے روزمنگل کو کاشاپ اور کپکپار کے درمیان ایک کھائی سے ملی، مقامی لوگوں کے مطابق کل جب وہ گھر سے نکلے تو مبینہ طور پر دو موٹر سائیکل سواروں نے ان کا پیچھا کیا تھا تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں مذکورہ موٹرسائیکل سواروں نے قتل کیا یا ان کی موت کھائی میں گرنے سے واقع ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں