کوئٹہ، میکانگی روڈ دستی بم حملے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر گزشتہ رات ہونے والے دستی بم دھماکہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کر لیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر دستی بم دھما کے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے مقد مہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت نامعلوم ملز مان کیخلاف درج کیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے،گذشتہ رات میکانگی روڈ دستی بم دھماکے میں خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوگئے تھے جو سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں دھماکے کے زخمیوں میں ایک خاتون اور ایک بچی بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں