کوئٹہ سول ہسپتال شعبہ امراض جلد میں لیزر تھراپی مشین سے مفت علاج کی سہولت میسر

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سول ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ امراض جلد میں لیزر تھراپی مشین کا افتتاح کردیاگیا۔گزشتہ روزشعبہ امراض جلد سول ہسپتال کوئٹہ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سارہ عنایت نے ہسپتال کو لیزر تھراپی روم کیلئے مشین کاتحفہ دیا جس کاایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر امین خان مندوخیل نے افتتاح کیا۔ شعبہ امراض جلد سول ہسپتال کوئٹہ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سارہ عنایت نے ہسپتال کو جلد کی مخصوص بیماریوں کے علاج کے لیے لیزر مشین کا تحفہ دیا۔اس موقع پر برن یونٹ کے سربراہ پروفیسر منظور، سینئر ماہر امراض جلد ڈاکٹر عظمیٰ ترین، ماہر امراض جلد ڈاکٹر عجب خان، آر ایم او جنرل ڈاکٹر سمیع اللہ، ڈاکٹر یعقوب اور دیگر ڈاکٹرز موجود تھے۔ شعبہ امراض جلد سول ہسپتال کوئٹہ میں پہلی مرتبہ لیزر تھراپی مشین سے عوام جلد کی مخصوص بیماریوں کے علاج کی مفت سہولت میسر ہوگی۔ لیزر تھراپی مشین سے چہرے کے داغ دھبوں، چہرے کی جھریاں، چہرے کے غیر ضروری بال، مردانہ و زنانہ گنج پن کا مفت علاج شعبہ امراض جلد سول ہسپتال کوئٹہ میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں