کارکن تنظیم کو فعال اور عوامی رجحان کو نیشنل پارٹی کے حق میں استعمال کریں، جان محمد بلیدی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی کی صدرات میں نیشنل پارٹی کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مرکزی و صوبائی ورکنگ کمیٹی اور ضلع کوئٹہ کے کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ مرکزی رہنماء میر عبدالخالق بلوچ ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی سمیت دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں کوئٹہ میں تنظیمی کاری موبلائزیشن کے مناسبت سے مشاورت کا عمل ہوا۔کوئٹہ میں پارٹی کو منظم و متحرک کرنے اور عوامی رجحان کو نیشنل پارٹی میں شامل کرنے کے لیے حکمت عملی کو ترتیب دیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا کہ منظم و متحرک تنظیم ہی عوامی رجحان سے پارٹی کو استفادہ کراسکتا ہے۔کوئٹہ میں تمام اقوام موجود ہیں اور تمام قومیں نیشنل پارٹی کی عوامی سیاست کی طرف مائل ہورہے ہیں جن سے رابطے کے عمل کو بروئے کار لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں منڈی لگائی گئی اور دھاندلی کے ذریعے جعلی نمائندوں کو عوام پر مسلط کیا گیا۔ آج بلوچستان میں حکومت تو اپنی جگہ اسمبلی بھی برائے نام رہ گئی ہے۔ کرپشن و کمیشن کا بازار گرم اور بیڈ گورننس کی انتہا کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان مزید نہ دھاندلی اور نہ انتخابات میں مداخلت کا متحمل ہوسکتا ہے کیونکہ اس وقت بلوچستان صدیوں پیچھے چلا گیا ہے اگر مزید اس کو دہرایا گیا تو کچھ نہیں بچے گا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی عوامی جمہوری جماعت ہے اور عوام کو طاقت کا سر چشمہ مانتی ہے۔عوام ہی کو نمائندے منتخب کرنے کا حق حاصل ہے۔عوامی رائے ہی ملک کی دفاع و بقاء اور ترقی و خوشحالی کا زریعہ ہے۔نیشنل پارٹی کے کارکن تنظیم کو فعال رکھے اور عوامی رجحان کو نیشنل پارٹی کے حق میں استعمال کریں۔جب عوام نیشنل پارٹی کا حصہ ہونگے تو کوئی بھی ان کی نمائندگی کو ٹھپہ بازی کے زریعے نہ چھین سکتی اور نہ نیشنل پارٹی چیھنے دے گی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ممبر مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی صوبائی فنانس سیکرٹری عبید لاشاری صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ ممبران ورکنگ کمیٹی حاجی فاروق شاہوانی،محمود رند،خدائے رحیم لہڑی،انیل غوری، ملک نصیر قمبرانی، عبدالحفیظ بنگلزئی،سلمہ قریشی ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری ضلعی لیبر سیکرٹری نصراللہ شاہوانی ضلعی فنانس سیکرٹری سعید سمالانی، آصف جان مسیح،رحمت لہڑی،عزیز سرپرہ سمیت دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں