کوئٹہ، دو سو سے زائد ہیروین کے عادی افراد گرفتار، بحالی مراکز منتقل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کیخلا ف سٹی نالہ اور شہر بھرمیں پولیس کی کارروائی جاری ہے دو سو سے زائد ہیروئن کے عادی افراد کو گرفتار کر کے بحالی مراکز میں منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے سٹی نالہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے گرینڈ آپریشن کے بعد سٹی نالہ کے اطراف میں دیواریں کھڑی کر دی گئی ہیں جبکہ نالہ کے اندر اور باہر پولیس کی چو کیا ں قائم کی گئی ہیں تاکہ دبارہ منشیات فروش یا منشیات ا ستعما ل کرنے والے افراد دوبارہ نالہ میں داخل نہ ہو سکیں پو لیس حکام نے بتایاکہ شہر بھر سے اب تک ڈھائی سو سے زائد نشے کے عادی افراد کو گرفتار کیاگیا ہے جن کو منشیات کے عادی افراد کے بحالی مراکز منتقل کیا گیا ہے تاکہ اانکا علاج معالجہ ممکن ہو سکے انکا کہنا تھاکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عزم ہے کہ وہ شہر میں منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کیخلاف اس ناسور کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں