بلوچستان پنجاب شاہراہ شدید ٹریفک کی وجہ سے متاثر ،مسافروں کو مشکلات

کوہلو (انتخاب نیوز) بلوچستان سے پنجاب جانے والی قومی شاہراہ فورٹ منرو کے مقام میں پر تاحال ہیوی ٹریفک کی وجہ سے شدید جام ہے جس کے باعث گھنٹوں کا سفر دنوں میں طے کرنے سے مسافروں کی زندگیاں محال ہوگئی ہیں سبزیوں کی گاڑیوں میں تاجروں کے لاکھوں روپے سبزیاں خراب ہونے سے انہیں کافی نقصانات کا سامنا ہے جبکہ کئی جگہ مسافروں کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی ٹریفک جام سے شدید مشکلات سے گزارنا پڑ رہا ہے اور بروقت ڈاکٹروںتک رسائی نہ ہونے سے کئی مریضوں کی حالت غیر ہوگئی ہے مسافروں اور ڈائیورز حضرات نے بلوچستان اور پنجاب کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طو ر پر ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کےلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں