عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر سرکس بازی بند کریں، خاقان عباسی
اسلام آباد (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیاست اس کے گرد گھومتی ہے کہ آرمی چیف کون ہوگا؟ کیا عمران خان نے آئین پڑھا ہے؟ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر ذاتی مفاد کیلئے سرکس بازی بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے۔ عمران خان نے اگست 2019ء میں اسی اختیار کو آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ سے 4 ماہ قبل استعمال کیا تھا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیا عمران خان کے کہنے کا مطلب ہے کہ پاکستانی فوج میں کوئی بھی لیفٹیننٹ جنرل آرمی چیف بننے کا اہل نہیں؟
Load/Hide Comments


