سندھ اور بلوچستان کو ملانے والی واحد حب مغربی بائی پاس پر ٹریفک کی روانی معطل

لسبیلہ (انتخاب نیوز) سندھ اور بلوچستان کو ملانے والی واحد حب مغربی بائی پاس روڈ صرف دو گاڑیاں خراب ہونے کے سبب ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافر رل گئے ایمبولینسوں میں مریض تڑپتے رہے۔انتظامیہ خاموش اس سلسلے میں بدھ کی شام کو حب مغربی بائی پاس پر صرف دو گاڑیاں خراب ہونے سے سندھ بلوچستان کو ملانے والی حب مغربی بائی پاس پر ٹریفک معطل ہوگئی ٹریفک معطل ہونے سے دونوں اطراف چھوٹی بڑھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی رات گئے تک ٹریفک کی روانی معطل رہی ہزاروں مسافر ٹریفک جام ہونے سے رل گئے ایمبولینسوں میں مریض تڑپتے رہے انتظامیہ ٹریفک بحال کرانے میں ناکام رہی واضع رہے کہ حالیہ بارشوں سے سندھ اور بلوچستان کو ملانے والی مین حب ندی پل سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی جس کے باعث مغربی بائی پاس کو ٹریفک کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔این ایچ اے کی نااہلی کی وجہ سے مسافر ازیت میں مبتلا ہیں جبکہ این ایچ اے کی جانب سے حب ندی میں متبادل عارضی راستہ بنانا تھا جو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال کام شروع نہ ہوسکا جس سے حب کے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں دوسری طرف حب مغربی بائی پاس جو کراچی سے اندرون بلوچستان کو ملانے والا واحد شاہراہ کا بھی گاڑیوں کے خراب ہونے کی وجہ سے روزانہ بند ہونا معمول بن چکا ہے لیکن این ایچ اے حکام کو ہوش آتا ہے نہ ہی حکومت بلوچستان مسافروں کی مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی دکھائی دیتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں