شہزادہ فلپ کوبھی ابھی تک دفن نہ کیے جانے کا انکشاف

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کے بارے میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اب تک ان کی تدفین نہیں کی گئی ہے۔ایک سینئر شاہی سوانح نگار انجیلا لیون جوکہ اکثر شاہی خاندان کے بارے میں ٹی وی پر تبصرہ کرتے نظر آتی ہیں، انہوں نےاپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک ٹوئٹ شیئر کیا ہے۔شاہی مبصر کی جانب سے جس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا گیا ہے، یہ شہزادہ ولیم کے پیروڈی اکانٹ سے کیا گیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں لکھاہے کہ پرنس فلپ کو ابھی دفن نہیں کیا گیا ہے بلکہ وہ اپنے تابوت میں ابھی ملکہ کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ انہوں نے ملکہ سے ایک معاہدہ کیا تھا کہ دونوں میں سے جو بھی پہلے انتقال کرجائے گا وہ اس وقت تک انتظار کرے گا جب تک کہ دوسرے کا تابوت بھی ساتھ دفن ہونے کے لیے تیار نہ ہو۔ شاہی مبصر کی جانب سے کیے گئے اس ٹوئٹ پر صارفین حیران بھی ہیں اور کافی دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں