کویت کا غزہ کے 500 اساتذہ کو اپنے ہاں ملازمت دینے کا فیصلہ

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں اعلیٰ تعلیم کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کویت نے 500 مرد اور خواتین اساتذہ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جو غزہ کی پٹی میں تعلیم سے فارغ التحصیل ہیں۔ان اساتذہ کو کویت میں ملازمت دی جائے گی۔اس حوالے سےاساتذہ نے کویت کے سفر کے لیے طریقہ کارپرکام شروع کر دیا ہے۔وزارت تعلیم میں انتظامی امور کے ڈائریکٹر جنرل رائد صالحیہ نے کہا کہ اس ہفتے کویتی ایمپلائمنٹ پورٹل کے ذریعے اپلائی کرنے والے گریجویٹوں کے لئے صلاحیت کا امتحان لیا گیا۔ انٹرویو کئے گئے 500 اساتذہ کا انتخاب کیا گیا۔صالحیہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ فارغ التحصیل افراد کو ان ملازمتوں کے لیے رجسٹر کرنے کا مناسب موقع فراہم کرنے کے بعد امتحانات اور انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ وزارت تعلیم غزہ کی پٹی کے تعلیمی گریجویٹس اور اساتذہ کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کی بہت خواہش مند ہے اور ہم اساتذہ کو عرب اور اسلامی ممالک میں بھیجنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں