پی ڈی ایم اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے، شیخ رشید
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے۔سابق وفاقی وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے 150 کرپشن کے کیسز کو سپریم کورٹ ان شاءاللّٰہ بحال کرے گی۔ان کا کہنا ہے کہ نیب ترامیم کالعدم ہوں گی اور 1 کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا، 70 وزراءکی تعداد آئین کے منافی ہے، اس کے خلاف ہائی کورٹ جاوں گا۔شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے، اقتصادی بحران انتہائی سنگین ہو گیا ہے، مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے قوم کو مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا ہے، مفاہمت یا مزاحمت کا فیصلہ ہونے والا ہے۔سابق وفاقی وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ وزراءاپنے حلقوں میں بھی نہیں جا سکتے، 21 وزراءبے محکمہ ہیں، بلاول پاکستان میں بطور مہمان اداکار آتے ہیں، دفتر نہیں جاتے۔


