سندھ،سیلاب کی تباہ کاریاں، 678 افراد جاں بحق، 8422 زخمی ہوئے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ڈی ایم اے سندھ نے بھی سیلاب کی تباہ کاریوں کی رپورٹ پیش کردی۔پی ڈی ایم اے سندھ نے سیلاب کی تباہ کاریاں کی پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مختلف حادثات میں 678 افراد جاں بحق، 8422 زخمی ہوئے ہیں۔دیگی نہر میں 70 فٹ چوڑا شگاف پڑنے پر کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اطلاع کے باوجود کئی گھنٹے گزر گئے، محکمہ آب پاشی کا عملہ نہیں پہنچ سکا ۔دوسری جانب خوفناک سیلاب کے بعد ہرطرف تباہی کی داستان موجود ہے، پانی کے منہ زور ریلوں نے راجن پور کے محمد لطیف کا بھی سب کچھ اجاڑ کر رکھ دیا۔سیلاب کے سبب محمد لطیف نے نقل مکانی کرکے انڈس ہائی وے پر پناہ لی تو کار کی ٹکر سے 5 سالہ بیٹے کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔لطیف کے پاس نہ بیٹے کے علاج کے لیے کچھ ہے نہ روزگار، سائیکل پر گلی گلی جا کر مٹی کے برتن فروخت کرنے والے کی سائیکل بھی سیلاب کی نذر ہوچکی ہے۔
Load/Hide Comments


