الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کر لیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی چیئر مین کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ پہلے 4تحائف 2018/19 کے ہیں، چاروں تحائف اسی سال فروخت کر دیئے تھے، الیکشن کمیشن میں یہ تفصیلات دسمبر میں جمع کرانی ہوتی ہیں، تحائف کی فروخت کی رسید انکم ٹیکس ریٹرن میں موجود ہے ، علی ظفر نے مزید کہا کہ تحائف کی 5کروڑ 80لاکھ آمدن پر جو ٹیکس دیا وہ ہم نے ڈکلیئر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان کے وکیل نے کہا کہ 2021 تک کی تفصیلات جوا ب میں دے دی ہے، اگر کہیں کسی تفصیل پر شک پڑتا ہے تو الیکشن کمیشن اس کی اسکورٹنی کرتا ہے، ہمارے کیس میں الیکشن کمیشن نے کوئی اعتراض نہیں لگایا، 2019-20میں ہمیں 17لاکھ کے تحائف ملے۔ ممبر الیکشن کمیشن نے سوال اٹھایا کہ آپ نے جس رقم سے توشہ خانہ سے تحائف خریدے وہ رقم کہاں سے آئی ؟ جس پر وکیل علی ظفر نے جواب دیا کہ یہ بات ہم آپ کو نہیں بتا سکتے، الیکشن کمیشن کا اس سے کوئی تعلق نہیں، ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ کیا اثاثے ظاہر نہ کرنا نااہلی ہے ؟


