نوکنڈی اور قلات، حادثات و واقعات میں 7 افراد جاں بحق، 13 زخمی

نوکنڈی، قلات (انتخاب نیوز) بلوچستان مختلف حادثاوات و واقعات میں 7 افراد جاں بحق، 13 زخمی ہوگئے۔ نوکنڈی میں مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق نوکنڈی کے قریب بگ کے مقام پر غیر قانونی افغان تارکین وطن کی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں شیر خوار بچی سمیت تین افغان تارکین وطن جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا واقعات یک مچھ کے قریب تیز رفتار پک اپ گاڑی نے سڑک کنارے کھڑی بس کر ٹکر ماردی جس کے باعث گاڑی ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے، نوکنڈی کے قریب ایک اور حادثے میں پک اپ گاڑی کا ڈرائیور جان سے گیا، گردی جنگل میں گیراج میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جبکہ لیویز اہلکاروں نے آگ پر قابو پاکر زخمیوں کو ریسکیو کرلیا، جاں بحق اور زخمی افراد کو پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کرکے طبی امداد دی گئی، کچھ شدید زخمی افراد کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ قلات میں شاہراہ پر آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قلات میں شاہراہ پر ژالو کے مقام پر آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل خیر محمد نامی شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں