توہینِ عدالت کیس،عمران خان کی آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، پولیس سیکیورٹی آرڈر جاری
اسلام آباد (انتخاب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں خاتون جج کو دھمکی دینے پر چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی آج سماعت کے موقع پر پولیس سیکیورٹی آرڈر جاری کیا گیا ہے۔جاری کیے گئے پولیس سیکیورٹی ا?رڈر کے مطابق آج کی پیشی کے لیے 2 ایس پیز سمیت 710 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے ہائی کورٹ کے گرد مانیٹرنگ کی جائے گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے اندر حفاظتی انتظامات کی ذمے داری سیکیورٹی ڈویڑن کی ہو گی۔عدالت کے اندر ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔سیکیورٹی آرڈر کے مطابق عدالت کے روف ٹاپ کے علاوہ تمام افسران اور اہلکار غیر مسلح ہوں گے۔ہائی کورٹ کے باہر سیکیورٹی کی ذمے داری ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کی ہو گی۔پولیس سیکیورٹی آرڈر کے مطابق ڈیوٹی پر تعینات کوئی بھی اہلکار موبائل فون استعمال نہیں کرے گا۔وائرلیس کا استعمال صرف ڈیوٹی کے لیے ہو گا، وائرلیس کے غیر ضروری استعمال پر محکمانہ کارروائی ہو گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف خار دار تاریں لگا کر راستہ بند کر دیا گیا ہے۔500 شارٹ رینج اور 500 لانگ رینج آنسو گیس شیل اور شیلنگ والی بکتر بند گاڑی موجود ہے۔پولیس لائنز میں 3 ہزار شیل اور گاڑیاں تیار کھڑی رہیں گی۔متعلقہ اور مخصوص افراد کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل ہونے کی اجازت ہو اسلام آباد ہائی کورٹ میں کورٹ روم نمبر ون کے باہر قناتیں لگا دی گئی ہیں۔


