پاکستان میں سیلابی صورتحال پر عالمی برادری کی نظر ہے،ڈائریکٹر امریکی تحقیقاتی ادارہ
نیویارک(انتخاب نیوز)امریکی تحقیقی ادارے ولسن سینٹر کے ڈائریکٹر برائے ساتھ ایشیا اور معروف صحافی مائیکل کوگل مین نے کہاہے کہ پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر عالمی برادری کی نظر ہے۔ مائیکل کوگل مین کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ معاملہ سرفہرست رہا اور اس دوران فرانس نے پاکستان کی مدد کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کی پیشکش بھی کی۔ ولسن سینٹر کے ڈائریکٹر برائے ساتھ ایشیا کا مزید کہنا تھا کہ عالمی رہنما اور مشہور شخصیات امداد فراہم کرنے کے ساتھ آگاہی کی مہم چلا رہے ہیں، یہ ایک موقع ہے لیکن سیاسی تقسیم کی وجہ سے پاکستان شاید اس موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔
Load/Hide Comments


