اے این پی کو بلوچستان کابینہ سے نکالنے کی باتیں افواہیں ہیں، زمرک خان

کوئٹہ (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر خوراک انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہاہے کہ اے این پی کو کابینہ سے نکالنے کی باتیں محض افواہیں ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس بابت کوئی بات نہیں کی ،صورتحال واضح ہونے پر فیصلہ کرینگے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہاکہ اے این پی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی بات محض افواہیں ہیں۔ ہماری جماعت اصولی موقف رکھتی ہے ،وزیر اعلیٰ نے ہم اس ضمن میں کوئی بات نہیں کی ہے ۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے جمعیت علما اسلام ف کو صوبائی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دیے جانے کے بعد جے یو آئی کی جانب سے اگلے 24 گھنٹوں میں پارٹی کی جانب سے حکومت میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کے حکومت میں شامل ہونے کی صورت میں ان کی جماعت کے تین وزرا اور ایک مشیر کابینہ میں شامل ہوں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا بینہ میں اس وقت 13 وزیر اور 5 مشیر ہیں اور صرف ایک وزیر کی جگہ خالی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں