آئی ایم ایف نے شرائط نرم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی،وزیر خزانہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کی ایم ڈی نے شرائط نرم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔نیویارک میںمفتاح اسماعیل نے وزیراعظم اور ا?ئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کے بارے میں بتایا کہ ا?ئی ایم ایف نے اگلی قسط کی رقم کا حجم بڑھانے پر بھی ا?مادگی ظاہر کی۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی بینک سے اس سال کے ا?خر تک 2 ارب ڈالر لے لیں گے، سیلاب کے بعد ملکی حالات بدل گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپاس اور گندم درآمد کرنا پڑسکتی ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہر سیلاب متاثر تک نہیں پہنچ سکی ہے، مگر کرپشن کی بات جھوٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں