سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب، چیئرمین سینیٹ نے تلوار اٹھا کر سعودی عرب کا روایتی رقص کیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے اسلام آ باد میں لوک داستانوں اور ثقافتی رقص کی تقریب سجائی گئی،سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں لوک داستانوں سمیت ثقافتی رقص کا بھی اہتمام کیا گیا،تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تقریب میں انہوں نے تلوار اٹھا کر سعودی عرب کا روایتی رقص بھی کیا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ سعودی عرب کی غیر مشروط حمایت کی اورکرتا رہےگا، سعودی عرب نے سیلاب متاثرین کے لیے اب تک امدادکی 50پروازیں اور 100ٹرک بھیجے ہیں جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں