وزیراعلیٰ پر بھر پور اعتماد ہے، کابینہ سے کسی وزیر کو فارغ نہیں کیا جارہا، عبدالرحمن کھیتران
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کابینہ میں جے یو آئی کی شمولیت کا معاملہ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سردار عبدالرحمن کھیتران کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام اتحادیوں اور پارٹی کا وزیراعلیٰ پر بھر پور اعتماد ہے، کابینہ سے کسی وزیر کو فارغ نہیں کیا جارہا۔ سوشل میڈیا اور بعض چینلز پر تین وزراءکو نکالنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز ہی میڈیا سے بات چیت کے دوران ان خبروں کی تردید کی تھی۔ میڈیا ایسی خبریں جاری اور نشر کرنے سے قبل انکی سچائی کی تصدیق کرے۔ بلا تحقیق جاری کی گئی خبروں سے سیاسی غلط فہمیاں پیدا ہونے کا احتمال ہوتا ہے۔
Load/Hide Comments


