شمالی وزیرستان، دیسی ساختہ بم دھماکے میں 2 اہلکارجاں بحق
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے نائب صوبیدار جاوید اقبال اور نائیک حسین احمدجاںبحق ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بم دھماکے میںجاںبحق ہوئے نائب صوبیدار جاوید اقبال کی عمر 42 سال ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جاںبحق نائب صوبیدار جاوید اقبال کا تعلق اٹک سے تھا۔اس کے علاوہ دھماکے کے دوسرے جاںبحق 38 سالہ نائیک حسین احمد کا تعلق اوکاڑہ سے تھا۔
Load/Hide Comments


