نائجیریا، مسلح گروہ کا حملہ،15 افراد ہلاک، 5زخمی

ابوجا: نائیجیریا کے صوبہ کادونا میں مسلح حملے کے دوران پندرہ افراد ہلاک ہو گئے۔ کادونہ پولیس کے ترجمان محمد جالیگہ کے مطابق گونار روگو نامی دیہات میں بعض مسلح افراد نے یہ حملہ کیا۔اس حملے میں پندرہ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ حملہ آوروں نے دیہات کے متعدد مکانوں اور غذائی اشیا کو نذر آتش کر دیا جس پر متعدد دیہاتیوں نے خوف کے مارے علاقہ چھوڑ دیا۔ علاقے میں انتظامیہ نے تحقیقات شرورع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں