کیچ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص جان بحق

تربت(انتخاب نیوز) تربت کے علاقے بہمن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔فائرنگ کا واقعہ تربت کے علاقے بہمن کے مقام پر پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم مسلح گاڑی سوار افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد شعیب ولد محمود سکنہ کلاتک کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں