اوستہ محمد میں ملیریا بخار نے تین افراد کی جانیں بے لیں، حکومت وبا پر قابو نہ پاسکی
اوستہ محمد (انتخاب نیوز) ملیریا بخار نے تین جانیں لے لیں۔ اوستہ محمد اور گنداخہ میں ملیریا اور گیسٹرو کی وبا پھیلی ہوئی ہے، گزشتہ روزگوٹھ غلام نبی ریٹی میں نوجوان نظام الدین ریٹی اور گوٹھ فقیر محمد لاشاری میں احمد نواز لاشاری کی اٹھار ہ سالہ بیٹی ملیریا بخار میں فوت ۔جبکہ گوٹھ غلام محمد جمالی ۔میں محمد صدیق جمالی کی بچی ملیریا بخار میں فوت ہو گئی اسی طر ح دو دنوں میں ملیریا بخار میں پانچ افراد موت کے شکار ہو گئے دوئیاں نہیں مل رہی ہیں ۔محکمہ صحت ناکام ہو چکی مزید اموات کا اندیشہ جبکہ حکومت بلوچستان مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے جعفرآباد اور اوستہ محمد گنداخہ میں اسی فیصد لوگ میریا، ہیضے،ٹائیفائیڈ بخار میں مبتلاہیں کوئی دوائی نہیں ملتی ہے دوائیاں بھی بلیک پر فروخت ہو رہی ہیں۔
Load/Hide Comments


