گوادر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 1 زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) گوادر میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوادر کے علا قے پدی زر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے کامران ولد عبد الستار جاں بحق جبکہ نور محمد ولد ایوب لاسی شدید ہو گئے ۔ ریسکیو حکام نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی ،مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں