مریم اورنگزیب کو ہراساں کئے جانے کا معاملہ ، وزیر اعظم بھی میدان میں آگئے
لندن(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو ہراساں کئے جانے کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف بھی میدان میں آگئے اور کہا کہ مریم اورنگزیب پر فخر ہے ، انہوں نے انتہائی تحمل سے پی ٹی آئی حمایتیوں کی جانب سے ہراساں کرنے کا مقابلہ کیا ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس مین عالمی رہنماو¿ں اور مختلف عالمی فورمز پر موثر انداز میں ملک کا موقف پیش کیا جو کہ شاندار ٹیم ورک کی بدولت ہی ممکن ہو سکا ، خصوصاً بلاول بھٹو ، شیری رحمان اور مریم اورنگزیب کی انتھک محنت اور تعاون کو سراہتا ہوں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک سے خراب ہوئے خارجہ تعلقات میں بہتری کی ضرورت ہے۔ مریم اورنگزیب نے ہراساں کرنے اور کرانے والوں کابدنما چہرہ بے نقاب کیا۔
Load/Hide Comments


