ڈی چوک پر چڑھائی ہوئی تو قانون اپنا راستہ بنائے گا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا ہے کہ ڈی چوک پر چڑھائی ہوئی تو قانون اپنا راستہ بنائے گا۔ سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گزشتہ دور کی طرف جائیں تو انہوں نے خواتین تک کو معاف نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال فسطائیت کا دور تھا، سیف اللّٰہ نیازی کیس پر کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن نے تحقیقات کا کہا۔وزیر قانون نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈی جی کی رپورٹ اس ہفتے کے آخر تک آجائے گی، ہمیں قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ آپ ڈی چوک پر چڑھائی کریں گے تو قانون اپنا راستہ لے گا، ساڑھے 3 سال جو ہتھکنڈے استعمال ہوئے وہ اب استعال نہیں ہورہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں