صوبائی مشیر داخلہ اور آئی جی بلوچستان نے کوئٹہ ریلوے سوسائٹی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا
کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین بھائی جاں بحق ہو گئے ۔واقع کے خلاف صوبائی مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو اور آئی جی بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کا کوئٹہ ریلوے سوسائٹی میں فائرنگ سے 3 بھائیوں کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ ڈی آئی جی کوئٹہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرکے ڈی آئی جی کوئٹہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔آئی جی بلوچستان کا کوئٹہ کے علاقے ریلوے سوسائٹی میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ڈی آی جی کوئٹہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کیا ہے آئی جی نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کسی رحم کے مستحق نہیں وہ قانون کی گرفت سے قطعی آزاد نہیں ۔ خیال رہے کوئٹہ ریلوے سوسائٹی میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے ارتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ناصرعشیزئی کے تین بیٹوں کوجاں بحق ہو گئے ہیں ۔


