بلوچستان حکومت میں اپنی شرائط اور مکمل اختیار کے ساتھ شامل ہونگے، مولانا واسع

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے امیر اوروفاقی وزیر ہاﺅسنگ وتعمیرات مولاناعبدالواسع نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے اصرار پر حکومت میں شمولیت کیلئے آمادگی ظاہر کی لیکن ضروری نہیں کہ ہمیں صرف حصہ ملے بلکہ ہم اپنے شرائط اور مکمل اختیار کے ساتھ شامل ہونگے پہلے بھی جب ہم سے عوام مطمئن نہ ہوں اور ہمارے نظریات کی پاسداری نہ ہوئی ہوں تو ہم نے حکومتیں چھوڑ دی اس لئے جمعیت علماءاسلام اپنے شرائط سے پیچھے نہیں ہٹے گی ، بلوچستان میں سیلاب متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں ہے وسائل حکومت کے پاس ہے جمعیت حکومت کا حصہ بن کر سیلاب متاثرین کی بہترداد رسی کرسکتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ”آن لائن “سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مولاناعبدالواسع نے کہاکہ ہم نے اپنا حصہ مانگاہے زیادہ نہیں مانگا جمعیت اپنے طورپر فیصلہ کرچکی ہے اگر معاملات آگے نہیں بڑھتی تو ہم اپوزیشن میں ہونگے شمولیت کی دعوت حکومت کی طرف سے دی گئی ہے ہم نے اپنی خواہش ظاہر کی اور نہ ہی کسی سے کہاہے ،ہماری اپنی ایک روایت ہے بارہا ہمارے ارکان کو شمولیت کی دعوت دی گئی اب کے بار ہم نے شمولیت کیلئے اپنے شرائط رکھے اور مناسب سمجھا کہ حکومت کی دعوت قبول کی جائیں انہوں نے کہاکہ اس وقت بلوچستان میں سیلاب متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں اگر ہماری جماعت حکومت میں شامل ہوکر متاثرین کی داد رسی اور ہنگامی بنیادوں عوام کی خدمت کیلئے یہ فیصلہ کیا جمعیت علماءاسلام حکومت کا حصہ بن کر لوگوں کی خدمت اورانہیں ریلیف کیلئے مل کر کام کرے ،سیلاب متاثرین کیلئے وسائل حکومت کے پاس ہے ہمارے ہاتھ خالی ہے اس لئے حکومت کا حصہ بن کر سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بہترسمجھا کہ شمولیت کی جائیں ہماری تاریخ رہی ہے کہ جب بھی ہم حکومت میں رہے اور وہاں عوام کی خدمت نہیں کرسکے تو پھر استعفیٰ دیکر بنے بنائے حکومت سے نکل گئے جس حکومت میں عوام کی خدمت نہ ہوں اور ہمارے نظریات کی پاسداری نہ ہوں تو ہم پہلے حکومت کا حصہ بنے ہیں نہ آئندہ شامل ہونگے ،سیلاب زدگان کااس وقت مدد ممکن ہے جب ہمارے پاس مکمل اختیار ہوں جب اختیا رنہ ہوں تو عوام بے یار رہتی ہے ،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے محسوس کیاکہ جمعیت کے بغیر حکومت ممکن نہیں تو اصرار کیاکہ جمعیت شامل ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں