بلوچستان اسمبلی کے رواں سیشن کا آخری اجلاس جمعرات کو ہوگا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی کارواںسیشن کاآخری اجلاس آج ہوگا، صوبائی قومی جرگہ اور زمیندار ایکشن کمیٹی نے اسمبلی کے سامنے احتجاج کااعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کے روان سیشن کاآج بروز جمعرات سہ پہر تین بجے آخری اجلاس قائمقام اسپیکر سردار بابر موسی خیل کے زیر صدارت منعقد ہوگا ،اجلاس میں غیرسرکاری کارروائی نمٹائی جائیگی اور یہ رواں سیشن کا آخری اجلاس ہوگا ،اجلاس میں پشتونخوامیپ کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے کی جانب سے 18ویں آئینی ترمیم کے بعد وفاقی لیویز صوبے کے حوالے کئے گئے لیکن تاحال وفاقی لیویز کے ہزاروں ملازمین کے مستقبل کے بابت صوبائی حکومت نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا جس کی وجہ سے وفاقی لیویز کے ملازمین سخت پریشان ہیں،اجلاس میں محکمہ جنگلات وجنگلی حیات اور معدنیات کے حوالے سے اراکین اسمبلی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔دوسری جانب صوبائی قومی جرگہ اور زمیندار ایکشن کمیٹی نے آج بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہروں کااعلان کردیاہے ۔صوبائی قومی جرگہ کاموقف ہے کہ وزیر اعلی بلو چستان کی جانب سے بلو چستان ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کے فیصلے کو صوبے کے مجمو عی اقوام کے لئے بہترین و قبائل تقلید فیصلہ قر ار دینے اور سپر یم کورٹ میں صوبائی حکومت کی جانب سے دائر رٹ کی واپسی کی یقین دہا نی میں تاخیر اور توجہ نہ دینے کی وجہ سے صوبے کے عوام میں بے چینی میں مزید اضا فے کا سبب بن رہی ہے لہذ ا صوبائی قومی جر گہ صوبے بھر کے عوام کے حق نمائندگی کا فریضہ نبھا تے ہوئے 29ستمبر جمعرات سہ پہر 4بجے بلو چستا ن اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ دوسری جانب زمیندارایکشن کمیٹی نے صوبے بھر کے زمینداروں کے ہمراہ اسمبلی کے سامنے احتجاج کااعلان کیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں