بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کےلئے عمر کی حد 43 سال مقرر کردی، عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی وزیرعبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے بےروزگار نوجوانوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔ بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کےلئے عمر کی حد 43 سال مقرر کردی۔ عمر کی حد کا اطلاق یکم جولائی 2022ءسے30 جون 2023ءتک ہوگا۔ بلوچستان اسمبلی میں بھی اس مسئلے پر اراکین اسمبلی نے کئی بار آواز اٹھائی تھی۔ بے روزگار نوجوان زیادہ سے زیادہ نوکریوں کےلئے اپلائی کریں۔ حکومت بیروزگاری کا مسئلہ ترجیحی بنادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں